حیدرآباد،2جون(اعتمادنیوز)بورہ بنڈہ علاقے کے راجیونگر میں ایک 13سالہ لڑکی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ایس آ ر نگر پولیس
کے مطابق نعش کی شناخت مریم فاطمہ کے نام سے کی گئی۔پولیس کو نعش کے پاس سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ۔نعش کو گاندھی ہاسپٹل میں منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ایک درج کرتے ہوئے تفتیش کررہی ہے ۔